مسلمانوں کی دو قسمیں

 مسلمان


ایک قسم کے مسلمان وہ ہیں جو خدا اور رسولؐ کا اقرار کرکے اسلام کو
بحیثیت اپنے مذہب کے مان لیں، مگر اپنے اس مذہب کو اپنی کل زندگی
کا محض ایک جز اور ایک شعبہ ہی بنا کر رکھیں۔
دوسری قسم کے مسلمان وہ ہیں جو اپنی پوری شخصیت کو اور اپنے
سارے وجود کو اسلام کے اندر پوری طرح دے دیں،
ان کی ساری
حیثیتیں ان کے مسلمان ہونے کی حیثیت میں گم ہوجائیں، وہ باپ ہوں تو
مسلمان کی حیثیت سے، بیٹے ہوں تو مسلمان ہونے کی حیثیت سے،
شوہر یا بیوی ہوں تو مسلمان کی حیثیت سے، تاجر، زمیندار، مزدور،
ملازم یا پیشہ ور ہوں تو مسلمان کی حیثیت سے۔ ان کے جذبات،ان کی خواہشات،
ان کے نظریات، ان کے خیالات اور ان کی آراء، ان کی نفرت اور رغبت،
ان کی پسند و ناپسند سب کچھ اسلام کے تابع ہو۔
سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ
کتاب: خطبات

Post a Comment

0 Comments